حیدرآباد /13 ستمبر ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمی پیش قیاسی کے مطابق تلنگانہ کے اضلاع سریاپیٹ ، نلگنڈہ ، ناگرکرنول اور رنگاریڈی میں اور رائلسیما کے چتور اور کڑپہ اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔ اس کے علاوہ برسات آندھراپردیش کے اضلاع سری کاکولم ، وزیانگرم ، وشاکھاپٹنم ، مشرقی گوداوری ، کرشنا اور گنٹور اور ساحلی آندھرا میں 17-18 ستمبر کے درمیان شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ حیدرآباد و اکناف کے علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں بارش یا بوندہ باندی ہوسکتی ہے اور درجہ حرارت 23 اور 34 سیلسیس رہے گا ۔ آج شہر میں مختلف مقامات پر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی ۔ رات دیر گئے تک بعض مقامات پر بوندا باندی بھی ہوئی ۔