آئندہ چند ماہ میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔ حیدرآباد میں 1.8 فیصد تک بہتری کا امکان
حیدرآباد۔29اگسٹ(سیاست نیوز) ملک میں آئندہچند برسوںکے دوران رئیل اسٹیٹ حالات میں سدھار کے آثار ہیںاور کہا جا رہا ہے کہ ملک کے چند شہروں میں رئیل اسٹیٹ کی صورتحال میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے ا ورماہرین کا کہنا ہے کہ جاریہ ایام رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین تصور کئے جا رہے ہیں کیونکہ آئندہ چند ماہ میں شعبہ میں سدھار سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے ۔ ہندستان میں کرنسی تنسیخ کے فیصلہ کے فوری بعد جو صورتحال پیدا ہوئی تھی اس کے سب سے زیادہ منفی اثرات رئیل اسٹیٹ شعبہ پر مرتب ہوں گے اور اس شعبہ کی حالت گذشتہ ایک برس کے دوران کافی خراب ہوتی نظر آئی اور جی ایس ٹی کے بعد صورتحال میں مزید خرابی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رئیل اسٹیٹ شعبہ کا تجزیہ کرنے والے ماہرین کی کمپنیو ںکا کہنا ہے کہ ہندستانی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی مدت 5برس متعین کی جانی چاہئے کیونکہ آئندہ 5برسوں کے گذر جانے کے بعد رئیل اسٹیٹ شعبہ کی بہتری اور سرمایہ کاری کے بہتر فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔سروے کے مطابق جاریہ سال کے پہلے 6ماہ کے دوران ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں رئیل اسٹیٹ شعبہ میں 17 فیصد تک کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ مجموعی اعتبار سے تمام شہروں میں ریکارڈ کی گئی ہے اور بعض شہرو ںمیں اس سے بھی زیادہ گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایکٹ سے جو صورتحال پیداہوئی ہے اسکے سبب بھی شعبہ میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے بموجب رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایکٹ کے نفاذ کے ذریعہ حکومت نے رئیل اسٹیٹ کے حالات کو بہتر بنانے کا جو موقع فراہم کیا ہے اس کے نتیجہ میں حالات بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ میجک برک ڈاٹ کام کے مطابق آئندہ چند ماہ کے دوران تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا اور نئے گھروں میں منتقلی کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہندستانی شہروں حیدرآباد‘ چینائی ‘ بنگلور‘ احمدآباد‘ نوی ممبئی‘ کولکتہ میں رئیل اسٹیٹ شعبہ میں تیزی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور بتایاجارہاہے کہ حیدرآباد کے رئیل اسٹیٹ میں 1.8 فیصد بہتری ریکارڈ کیا جار ہاہے اور اسی طرح چینائی میں 1.2 فیصد بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے ۔ بنگلورو کے رئیل اسٹیٹ میں 0.8 بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے اور احمدآباد کے رئیل اسٹیٹ شعبہ میں 0.3فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ ممبئی کے رئیل اسٹیٹ شعبہ کوئی بہتری ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔ رئیل اسٹیٹ کمپنیو ںکا کہنا ہے کہ ملک کے کئی شہرو ںمیں صورتحال کو بہتر بنانے ریاستی حکومتوں کی جانب سے پرکشش بنایا جار ہا ہے۔ جائیداد کی خریدی کے خواہشمند افراد کیلئے موجودہ دور میں خریداری فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ رئیل اسٹیٹ شعبہ میں 2017کے اواخر کے علاوہ آئندہ سال کے دوران بہتری کے بعد قیمتوں میں بھی اچھال کے امکانات ظاہر کیا جا رہا ہے۔گروگرام‘ پونے ‘ تھانے ‘ نوئیڈا‘ غازی آباد‘ گریٹر نوئیڈا میں حالیہ عرصہ کے دوران رئیل اسٹیٹ شعبہ میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ رئیل اسٹیٹ میں طویل مدتی سرمایہ کاری سودمند ثابت ہوگی جبکہ قلیل مدت کیلئے سرمایہ کاری کے کوئی خاص فوائد حاصل ہونے کا امکان نہیں ہے۔