برلن۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جمعہ کو ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ صدر ترکی، صدر روس اور صدر فرانس کیساتھ آئندہ ماہ ایک چوٹی کانفرنس منعقد کرینگی جہاں جنگ زدہ شام بات چیت کا اہم موضوع ہوگا۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان کیساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کی نازک صورتحال پر موصوفہ تینوں صدور یعنی اردغان، پوٹن اور میکرون سے ملاقات کرتے ہوئے چار رخی حل نکالنے کی کوشش کریں گی۔
جنسی استحصال کے خلاف اقوام متحدہ مہم میں مودی بھی شامل
اقوام متحدہ ۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی عالمی سطح پر ان 48 قائدین میں شامل ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کی جانب سے جنسی استحصال کے خلاف ان تمام قائدین کے آواز اٹھانے کی توثیق پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھاجس میں گوٹیرس کی ستائش کرتے ہوئے جنسی ہراسانی معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کئے جانے کا تیقن دیا تھا۔