حیدرآباد ،23جنوری (یواین آئی )ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو )فروری کے پہلے ہفتہ میں اس وقت نیا ریکارڈ قائم کرے گی جب وہ ایک ساتھ 103 سٹلائٹس کو ایک راکٹ میں چھوڑے گی۔ 103 سٹلائٹس کے ساتھ خلائی گاڑئی پی ایس ایل وی سی 37 آندھراپردیش کے نیلور ضلع کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑی جائے گی ۔ان میں ہندوستان کے 3 سٹلائٹس کے سوا باقی تمام دوسرے ممالک کے سٹلائٹس ہیں اب تک سب سے زیادہ 37 سٹلائٹس روس نے 2014 میں چھوڑے تھے ۔ ناسا نے 2013 میں ایک ساتھ 29 سٹلائٹس کو روانہ کیا تھا ۔ان سٹلائیٹس کو پولار سٹلائیٹ لانچ وہیکل(پی ایس ایل وی)کے ذریعہ چھوڑنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔جن سٹلائیٹس کو چھوڑا جانے والا ہے ان میں تقریبا 100سٹلائیٹس بیرونی ممالک کی خلائی ایجنسیوں ،یونیورسٹیوں کے ہیں۔ ورک ہارس سٹلائیٹ ،دیسی ساختہ کارٹو سیٹ 2Dسٹلائیٹ کو مدار میں چھوڑے گا۔خلائی ایجنسی نے قبل ازیں جنوری کے اواخر میں 83سٹلائیٹس کو چھوڑنے کا منصوبہ تیار کیا تھا اور بیرونی ممالک کی80سٹلائیٹس کو چھوڑاجانے والاتھاتاہم اس میں مزید 20کا اضافہ کرنے سے اس میں تاخیر ہوئی۔اس سٹلائیٹس کو مدار میں چھوڑنا خلائی تاریخ کی ایک اہم کامیابی ہے ۔دوسری طرف وزیراعظم کے جنوبی ایشیا کے سٹلائیٹ پروجیکٹ کو مارچ میں چھوڑاجائے گا۔