منچریال۔ 28 ستمبر (آئی این این) صدر تلنگانہ جاگروتی اور نظام آباد کی ایم پی، کے کویتا نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ سال سے بتکماں تہوار شاندار پیمانے پر منایا جائے گا۔ ضلع عادل آباد میں بنگارو بتکماں تقاریب میں حصہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ آئندہ سال سے ریاست بھر میں بتکماں تہوار شاندار پیمانے پر منانے کے لئے کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بتکماں تہوار کو سرکاری طور پر منانے کا مقصد سماج میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔