حیدرآباد 16 جولائی ( سیاست نیوز ) ساحلی اوڈیشہ اور پڑوسی علاقوں میںپیدا ہوئے ہوا کے دباؤ میںک می کا اثر اب شمالی ساحلی اوڈیشہ تک پہونچ گیا ہے اور موسمی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ امکان ہے کہ شمالی خلیج بنگال اور اطراف میں 19 جولائی تک ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال پیدا ہو۔ اس کے اثر سے عادل آباد ‘ کمارم بھیم ‘ نرمل ‘ منچریال ‘ نظام آباد ‘ جگتیال ‘ پیدا پلی ‘ کریمنگر ‘ محبوب آباد ‘ ورنگل ‘ جئے شنکر بھوپال پلیح ‘ بھداردری کتہ گوڑم ‘ کھمم ‘ کاما ریڈی ‘ میدک ‘ سدی پیٹ ‘ راجنا سرسلہ ‘ جنگاوں ‘ سوریہ پیٹ ‘ یادادری بھونگیر اور نلگنڈہ اضلاع میںآئندہ تین دن کے دوران شدید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج خبردار کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ساحلی آندھرا کے اضلاع سریکا کلم ‘ وجیا نگرم ‘ وشاکھا پٹنم ‘ مشرقی گوداوری ‘ مغربی گوداوری ‘ کرشنا اور گنٹور اضلاع میں آئندہ دو دن میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگنہ ‘ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں کچھ مقامات پر آئندہ پانچ دن میں ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد و اطراف میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہیگا اور ایک یا دو موقعوں پر بارش ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت اعظم ترین 28 اور اقل ترین 23 ڈگری ہوسکتا ہے ۔