آئندہ انتخابات میں چین ، ٹرمپ کی شکست کا خواہاں

ایران اور مشرق وسطیٰ کا تذکرہ ، اقوام متحدہ میں ٹرمپ کی تقریر
اقوام متحدہ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج چین پر الزام عائد کیا کہ وہ ری پبلیکن پارٹی کے خلاف ہے اور آئندہ وسط مدتی انتخابات میں چاہتا ہے کہ ٹرمپ اور ان کی پارٹی کو شرمناک شکست ہو۔ انہوں نے کہا کہ چین ، کوشش کررہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں جو امکان ہے کہ نومبر میں منعقد ہوں گے ، چاہتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ شکست سے دوچار ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے صدر امریکہ ہیں، جنہوں نے شعبہ تجارت میں چین کو چیلنج کیا تھا، تاہم انہوں نے اپنے اس دعوے کی تفصیلات کا اظہار نہیں کیا۔ تاہم ان کے تبصرے سے چین اور امریکہ کے تعلقات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف مہم چلانے کی کوشش کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کو الزامات کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ اور اس کے تمام کلیدی حلیف ممالک کیلئے ایک قطعی آخری تاریخ مقرر کردی ہے۔ انہوں نے ایران کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نیوکلیئر معاہدہ یکطرفہ تھا۔ اسی وجہ سے ماہ مئی میں انہوں نے اس سے ترک تعلق کرلیا۔ مشرق وسطیٰ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ دو مملکتی امن منصوبہ کا مقصد آئندہ مہینوں میں مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی ہے۔ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو سے نیویارک میں مذاکرات کے آغاز سے قبل اپنی تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ اس علاقہ میں خانہ جنگی کے بعد امن کا قیام ان کا خواب ہے۔

جنوبی سوڈان کی خانہ جنگی میں تاحال 3,82,900 اموات کا تخمینہ
لندن۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان کی خانہ جنگی سے تاحال 3,82,900 اموات واقع ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استوائی طبی یونیورسٹی کے اسکول برائے حفظان صحت لندن کے تخمینہ کے بموجب جنوبی سوڈان کی خانہ جنگی میں اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد کی ہلاکت واقع ہوچکی ہے۔