حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے اشارہ دیا ہے کہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں ان کی پارٹی کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملاسکتی ہے وہ تلنگانہ ٹی ڈی پی عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کررہے تھے۔ اور توقع ظاہر کی کہ ان کی پارٹی کے تلنگانہ یونٹ اس پر فیصلہ لیں گے۔ ٹی ڈی پی اور کانگریس اتحاد پر ایک ریاستی وزیر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کوئی بھی مستقل دوست یا مستقل دشمن نہیں ہوتا۔ مسٹر نائیڈو نے اپنے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ عاجلانہ انتخابات کا کے سی آر کا فیصلہ دراصل ان کی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہم خیالی کا عکاس ہے۔