لکھنؤ : بی جے پی کو مرکز میں دوبارہ اقتدار پر قابض ہونے سے روکنے کے لئے یوپی میں اپوزیشن جماعتوں نے کمر کس لی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چار اہم جماعتیں سماج وادی پارٹی ،بہوجن سماجن سماج وادی پارٹی ، کانگریس او ر راشٹریہ لوک دل عظیم اتحاد کے خاکہ پر متفق ہوگئی ہیں ۔حالانکہ ان میں کسی بھی پارٹی کے لیڈران نے اس تعلق سے کب کشائی نہیں کی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بی ایس پی ۳۵ ؍ او ر ایس پی ۳۵؍ نشستوں پر متفق ہیں مگر ایس پی کو اپنے کھاتے سے تین نشستیں راشٹریہ لوک دل دینا ہوگا۔اکھلیش کی پارٹی کو ایک دو سیٹیں پیس پارٹی او رنشاد پارٹی جیسی چھوٹی جماعتوں کوبھی دینا پڑے گا ۔
نشاد پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر سنجے نشاد کے بیٹے گورکھپور سے ضمنی الیکشن میں ایس پی کے ٹکٹ پر فاتح ہوچکے ہیں ۔اس لئے پارلیمانی الیکشن میں بھی انہیں ایس پی سے ٹکٹ ملنا طے ہے ۔ایس پی کے ذرائع کے مطابق پیس پارٹی کو وہ ایک سیٹ دے سکتی ہے مگر ابھی اس تعلق سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ایس پی او ربی ایس پی کانگریس کو اتحاد کا حصہ توبنانے پر راضی ہیں مگر اسے ۸؍ تا ۱۰ ؍ سیٹیں دینے کو تیار ہیں ۔حالانکہ کانگریس ۱۵؍ سیٹیں چاہتی ہیں ۔یہ پارٹی ہر حال میں بی جے پی روکنا چاہتی ہے او ر اس کے لئے یو پی میں قربانی دینے کو تیار ہیں ۔
خاکہ کے مطابق راشٹر یہ لوکدل نے پا نچ سیٹیں مانگی ہیں مگر ایس پی اسے اپنے کھاتے سے تین سیٹیں دے رہی ہیں ۔جن میں سے ایک کیرانہ ہے ۔