آئر لینڈ کے سیاسی بحران میں اضافہ

ڈبلن، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئر لینڈ میں نائب وزیر اعظم فرانسز فزارالڈ کے استعفی کا مطالبہ سے پیدا ہوئے سیاسی بحران کی وجہ سے اگلے ماہ ہونے والے یوروپی یونین کے ‘بر یگزٹ’ سربراہی اجلاس پر شکوک و شبہات کے بادل چھا گئے ہیں۔آئر لینڈ کے وزیر اعظم لیو ورڈکر موجودہ وقت میں اقلیت کی حکومت کی قیادت کر رہے ہیں اور اگلے تین ہفتے سے بھی کم وقت میں ہونے والے یوروپی یونین کے اجلاس سے پہلے ملک عام انتخابات کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔یوروپی یونین کے رہنماؤں کا خیال ہے کہ آئر لینڈ اس اجلاس میں ایک اہم کردار نبھائے گا۔ یوروپی یونین ‘بریگزٹ’ کانفرنس 14 اور 15 دسمبر کو بیلجئیم کی راجدھانی بروسلز میں ہوگی۔