آؤمعلومات حاصل کریں

٭ ہماری آنکھ میں تین جھلیاں ہوتی ہیں۔
٭ ہماری آنکھ مرنے کے بعد 23 منٹ تک زندہ رہتی ہے۔
٭ ہماری آنکھ کا وزن 7 گرام ہوتا ہے۔
٭ ہمارا دماغ مرنے کے بعد 10 منٹ تک زندہ رہتا ہے۔
٭ ہمارے جسم میں اتنی شکر ہوتی ہے کہ اس سے تین پیالی چائے بن جائے۔
٭ عام حالت میں ہم ایک منٹ میں 16 سے 18 بار سانس لیتے ہیں۔
٭ نیند کے دوران آدمی کی نبض 35 مرتبہ فی منٹ رفتار سے چلتی ہے۔
٭ ہمارے گردوں کی نالیوں کی مجموعی لمبائی تقریباً 280 میل ہے۔
٭ انسان کے چھینکنے کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ ہے۔
٭ ہمارے دائیں ہاتھ کے ناخن زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔
٭ انسانی خون 21 دن، ہڈیاں 89 دن اور آنکھیں 72 گھنٹے تک محفوظ رکھی جاسکتی ہیں۔
٭ ہمارا دل ایک بار دھڑکنے پر آدھا کپ خون پمپ کرتا ہے۔
٭ ایک صحت مند انسان کے جسم میں 5 سے 6 لیٹر خون ہوتا ہے۔
٭ ہمارے جسم میں خون 75 میل فی گھنٹہ رفتار سے بہتا ہے۔