نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج کہاکہ وہ 3 جون کو سی بی آئی کی اختتامی رپورٹ کی سماعت کرے گی۔ کانگریس لیڈر جگدیش ٹائیٹلر کے خلاف اس کیس میں 1984 ء کے مخالف سکھ فسادات کے سلسلہ میں ماخوذ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سوربھ پرتاپ سنگھ نے سی بی آئی کی اختتامی رپورٹ کی کاپی اس کیس کے شکایت کنندہ کو سربراہ کرتے ہوئے سماعت کی تاریخ 3 جون مقرر کی ہے۔ اس دن شکایت کنندہ اور متاثرہ لکھیندر جن کے شوہر بادل سنگھ کو فسادات کے دوران ہلاک کیا گیا، سی بی آئی کی اختتامی رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کردہ احتجاجی درخواست پر سماعت کی جائے گی۔