دفتر سیاست میں آج ڈاکٹر سید حسام الدین کی تصانیف کا رسم اجراء

جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست افتتاح کریں گے ، مختلف شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ہفتہ 7 نومبر کو 6 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز میں ممتاز ادیب و مصنف ڈاکٹر سید حسام الدین کی دو تصانیف ’ انداز بیان ‘ اور ’ ہمہ رنگ ‘ کی رسم اجراء انجام دیں گے ۔ تقریب رسم اجراء کی صدارت پروفیسر بیگ احساس سابق صدر شعبہ اردو حیدرآباد یونیورسٹی کریں گے ۔ ڈاکٹر عقیل ہاشمی سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی ، ڈاکٹر ایس اے شکور ڈائرکٹر تلنگانہ اردو اکیڈیمی اور پروفیسر یونس فہمی سابق صدر شعبہ اردو پی این کالج ناندیڑ بحیثیت مہمانان خصوصی مخاطب کریں گے ۔ عابد صدیقی سابق نیوز ایڈیٹر دور درشن نظامت کے فرائض انجام دیں گے اور خیر مقدم کریں گے ۔ جناب محبوب حسین آزاد کنوینر اور جناب صاحبزادہ میر احمد علی خاں کوآرڈینٹر نے ادب نواز دوستوں سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔