’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے 8 ویں سیشن کا آغاز

سورت ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج اپنے مقبول عام کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے 8 ویں سیشن کا آغاز کردیا ہے ۔ گجرات کے ڈائمنڈ سٹی سے مشہور سورت میں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے مخصوص انداز میں شو کا آغاز کیا ۔ 71 سالہ امیتابھ بچن جو گجرات سیاحت کے برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں شو کے دوران میں ہوں ڈان اور پارٹی تو بنتی ہے جیسے مخصوص ڈائیلاگ دہرائے ۔ اس شو میں گجرات کی خاتون نے 8 لاکھ روپئے جیتے ہیں ۔ اس شو میں کامیڈین کپل شرما بھی موجود تھے جنہوں نے گجراتی لہجہ میں سامعین کو محظوظ کیا ۔ انہوں نے اپنے منفرد اسٹائیل میں کہا کہ مودی جی نے امیتابھ بچن جی کو گجرات بلا کے خود دہلی چلے گئے ۔ سورت کی خاتون دبیا جگتانی نے پہلا مقابلہ جیتا ہے یہ شو 17 اگست کو ٹیلی کاسٹ ہوگا ۔