’ رنگ رسیا‘ کام سوتر نہیں: رندیپ ہوڈا

ممبئی۔/7نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر رندیپ ہوڈا نے کہاکہ ان کی نئی ریلیز فلم’ رنگ رسیا‘ کام سوتر نہیں ہے جس پر لوگ اعتراض کررہے ہیں بلکہ اٹھارویں صدی کے مصور روی ورما کے اپنے پیشہ اور عشق کے تئیں جنون کی کہانی ہے جو بالآخر راجہ کے محل تک پہنچ جاتی ہے۔رندیپ نے کہا کہ یہ الگ بات ہے کہ فلم میں کچھ بولڈ مناظر ہیں لیکن یہ بتایئے کہ آجکل ایسی کونسی فلم ہے جس میں بولڈ مناظر نہیں ہیں۔