’ را ‘ عہدیدار کی ارکان خاندان کے ساتھ خود کشی

نئی دہلی ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ’ را ‘ کے ایک 52 سالہ عہدیدار کی نعش آج جنوبی دہلی کے صادق نگر میں واقع سرکاری رہائش گاہ میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔ مکان کے دیگر کمروں میں بیوی اور دو بچوں کی نعشیں تھیں جن پر زخموں کے نشان تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ اے چکرورتی ریسرچ اینڈ انالائیسس ونگ میں انسپکٹر تھے اور کابینی سکریٹریٹ میں انہیں فیلڈ آفیسر مقرر کیا گیا تھا ۔ مکان میں کوئی خود کشی نوٹ دستیاب نہیں ہوا اور بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ چکرورتی نے پہلے ارکان خاندان کو ہلاک کیا اور پھر خود کشی کرلی ۔

سبرتارائے کو گیسٹ ہاوز میں رکھا گیا تفریحی مرکز عوام کے لیے بند
لکھنو ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : مقامی عوام اور اسکولی بچوں میں مقبول کک ریل تفریحی مرکز کو تین دن کے لیے بند کردیا گیا ہے کیوں کہ سہارا سربراہ سبرتارائے کو عدالتی حکم پر گرفتاری کے بعد اس پارک کے گیسٹ ہاوز میں رکھا گیا ہے ۔ آج دوپہر اسکولی طلباء جب پارک پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ جنگلات میں گھرا یہ مرکز تین دن کے لیے بند ہے ۔ صبح چہل قدمی کے لیے بھی آنے والوں کو اجازت نہیں دی گئی ۔ سبرتا رائے کو 4 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔