حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان میں ’ گھر واپسی ‘ کے عنوان سے فتنہ پرور ہندو تنظیموں کی جانب سے جبری تبدیلی مذہب کے جو پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں وہ شر انگیز تو ہیں ہی ، امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکر یہ ہیں ۔ کسی مسلمان کا اپنے دین سے پھر جانا ایسی معمولی بات نہیں کہ اسے نظر انداز کردیا جائے ۔ چنانچہ اس ارتداد کا فتنہ مچانے کی کوششوں کا سدباب کرنے اور اس ملک میں مسلمانوں کے دین و ایمان کی حفاظت کے لیے بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ایک کل جماعتی جلسہ عام بعنوان ’ تبدیلی مذہب کا فتنہ اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں ‘ اتوار 21 دسمبر کو گاندھی بھون میں صبح 10-30 تا 1-30 بجے دن منعقد کیا جارہا ہے ۔ وحدت اسلامی ، مجلس عمل ، مسلم شبان اور تحریک خیر امت کے مشترکہ تعاون عمل سے منعقد ہونے والے اس جلسہ سے شہر کے ممتاز علماء دانشور خطاب کریں گے ۔۔