حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد 11 تا 15 مارچ 2015 سنٹیاگیو چلی میں منعقد ہونے والے ’ انڈیا سورسنگ فیر ‘ میں شرکت کے خواہش مند رجسٹرڈ مائیکرو اسمال میڈیم انٹرپرائزرس سے درخواستیں طلب کی ہے ۔ انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( آئی ٹی پی او ) اس فیر کا اہتمام کررہی ہے ۔ اس فیر میں انجینئرنگ آٹو موبائیلس اینڈ آٹو پارٹس ، انونگ گڈس اینڈ سرویس کمیشن ٹولس ، ہینڈ ٹولس ، صنعتی مشنری ، آلات ، تعمیری طبی آلات و دیگر اشیاء کی نمائش کی جائے گی ۔ عام زمرہ کے ایم ایس ایم ایز کو 45 ہزار روپئے بطور کرایہ بشکل ڈی ڈی بحق PAO (msme) New Delhi ادا کرنا ہوگا ۔ خواتین ایم ایس ایم ایز کو بھی مذکورہ بالا شرائط لاگو ہوں گے ۔ درخواستیں معہ منسلکات بشمول ڈی ڈی 15 جنوری 2015 سے قبل وصول ہوجانے چاہئے ۔ ڈی ڈی اجرائی کی تاریخ یکم جنوری 2015 کے بعد کی ہو ۔ شپ منٹ سہولت کے ساتھ عام زمرہ اور خواتین ایم ایس ایم ایز کو 47250 بشکل ڈی ڈی بحق PAO MSME, New Delhi ہو ۔ درخواستیں معہ ڈی ڈی ومنسلکات 31 اکٹوبر 2014 سے قبل وصول ہونے چاہئے ۔ دلچسپی رکھنے والے ایم ایس ایم ایز اے آر سی کمار ایم ایس ایم ایز ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نرسا پور کراس روڈس بالا نگر حیدرآباد 37 ۔ فون 8500224064 ، ای میل arckumar@yahoo.com سے ربط کریں ۔۔