’’پاکستانی پرچم میں نے نہیں لہرایا ‘‘: مسرت عالم

سرینگر۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) علیحدگی پسند لیڈر مسرت عالم بٹ نے آج اس بات کی تردید کی کہ کل سرینگر میں نکالی گئی ریالی کے دوران پاکستانی پرچم لہرایا گیا تھا۔ سید علی شاہ گیلانی کے خیرمقدم کیلئے نکالی گئی اس ریالی میں شریک عوام ننے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر کے سخت گیر علیحدگی پسند لیڈر پر قوم دشمن سرگرمیوں کے لئے انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون کے تحت مقدمہ درج کرنے کے ایک دن بعد اُنھوں نے وضاحت کی کہ اُنھوں نے پاکستانی پرچم لہرایا اور اس کے لئے وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔ یہ جلسہ گیلانی کے خیرمقدم کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لہرایا ہوگا اور اس کے لئے مجھے کیوں ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔