’’شارلی ہیبدو‘‘ پر حملہ آوروں کی تائید کرنے والے بچے سے پولیس کی تفتیش

پیرس۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک 8 سالہ لڑکے کو جنوبی فرانس سے حراست میں لے لیا جس کا دعویٰ ہے کہ وہ اس شخص کی تائید کرتا ہے جس نے اہانت انگیز کارٹون شائع کرنے والے طنزیہ ہفتہ وار ’’شارلی ہیبدو‘‘ پر حملہ کیا تھا۔ دہشت گردی کا دفاع کرنے کے الزام میں اس حملے کے بعد اب تک کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، لیکن یہ لڑکا اب تک گرفتار شدہ افراد میں سب سے کم عمر ہے۔ بی ایف ایم ٹیلی ویژن پر ڈپٹی ڈائریکٹر عوامی سلامتی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس لڑکے نے اعلان کیا تھا کہ فرانسیسوں کو ہلاک کیا جانا چاہئے، میں دہشت گردوں کے ساتھ ہوں۔ مسلمانوں نے بھی اچھا کام کیا ہے اور صحافیوں کو ان کی مستحقہ سزا دی ہے۔ پولیس نے اس بچے سے اس لئے تفتیش کی ہے کہ یہ معلوم کرسکے کہ اس کا ذہن کس نے تبدیل کیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کی تدفین
یروشلم۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کل حزب اللہ کے حملے میں ہلاک ہونے والے دو اسرائیلی فوجیوں کی تدفین عمل میں آئی۔ جنوبی وسطی اسرائیل کے علاقہ میں یہ تدفین ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کل سخت جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔