واشنگٹن۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فورسیس لندن کے شخص ’’جہادی جان‘‘ کو نشانہ بنائیں گے جو اسلامک اسٹیٹ (داعش) سے تعلق رکھتا ہے اور مختلف موقعوں پر داعش کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو فٹیج میں اس شخص کو کئی افراد کے سرقلم کرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ کویتی نژاد لندن کے گریجویٹ محمد ایموازی کو ذرائع ابلاغ نے گزشتہ ہفتہ بے نقاب کیا تھا۔ وہ انگریزی بولنے والا شخص ہے جو شام اور عراق میں داعش کے زیرقبضہ کم سے کم 5 مغربی یرغمالیوں کو ذبح کرنے کا ذمہ دار ہے۔ اس سوال پر کہ آیا امریکہ واضح طور پر ایموازی کو نشانہ بنائے گا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک سینئر سنیٹر فائنسٹین نے اس بات میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جی ہاں! اس کے بارے میں شک کا کوئی سوال نہیں ہے‘‘۔