’’بونال اور ’’بتکماں‘‘ریاستی تہوار

انتظامات کیلئے جائزہ اجلاس میں چیف منسٹر کا اعلان

حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز ) ریاستی تلنگانہ کی حکومت نے تلنگانہ اضلاع بشمول دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں منائے جانے والے بونال اور بتکماں تہوار کو ’’ریاستی تہوار کے طور پر منائے‘‘ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں بونال تہوار کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ کیلئے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس طلب کیا گیا اور اس اجلاس میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں منائے جانے والے بونال تہوار کی مکمل تفصیلات سے چیف منسٹر کو واقف کروایا جس پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے ان دونوں ہی تہواروں کو سرکاری تہوار قرار دیتے ہوئے سرکاری طور پر ہی ان دونوں تہواروں کو منانے کا اعلان کیا ۔ آج شام سکریٹریٹ میںاخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر پدما راو ،وزیر نشہ بندی و آبکاری کے کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ہمراہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کریت ہوئے چیف منسٹر کے مذکورہ فیصلہ سے واقف کروایا ۔ اور بتایا کہ مذکورہ دونوں تہواروں سے متعلق بہت جلد رہنمایانہ خطوط مرتب کئے جائیں گے اوران تہواروں کے دوران مدارس کو تعطیل وغیرہ بھی دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بونال اور بتکماں تہواریں کافی قدیم روایتی تہواریں تھیں جس کو اب حکومت نے ان دونوں تہواروں کو ریاستی تہواروں کا موقف عطا کیا اس طرح حکومت کے اس فیصلہ کے بعد یہ دونوں تہواریں پرانے شہر اور نئے شہر کے علاوہ تلنگانہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر منظم کی جائیں گی۔