ٹیکساس ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی اڈہ پرفائرنگ کرنے والا فوجی ذہنی مریض تھا۔ فوجی اڈہ فورٹ ہوڈ کے بیس کمانڈر لیفٹننٹ جنرل مارک میلی نے میڈیاکوبتایا کہ شواہد ملے ہیں کہ مرنے والا 34 سالہ فوجی آئیون لوپیز ذہنی مریض تھا اورفائرنگ سے پہلے اس کی دوسرے فوجی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔ لوپیز کا تعلق پورٹو ریکو سے تھا۔
جنرل مارک نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لوپیزکس کونشانہ بناناچاہتاتھا۔ لوپیز نے اسی گن اسٹور سے بندوق خریدی تھی جہاں سے میجر ندال حسن نے 2009ء کے واقعہ کیلئے خریداری کی تھی۔ گزشتہ روز کے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعے پر صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اپنی فوج کی حفاظت کیلئے ہرممکنہ اقدامات کریں گے۔