’’ارب پتی سرمایہ دار روزگار پیدا کرتے ہیں‘‘

روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومتوں کا کام نہیں : باب ڈائیلن
واشنگٹن ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) موسیقار باب ڈائیلن کا ماننا ہیکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومتوں کے نہیں بلکہ ارب پتی سرمایہ کاروں کے ہاتھ ہے ۔ 73 سالہ ڈائیلن نے اپنے البم ’’شاڈوز ان دی نائٹ ‘‘ کی ترویج سے متعلق ایک پروگرام کے دوران انٹرویو میں کہا کہ ’’حکومت ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے نہیں جارہی ہے اور وہ ایسا کر بھی نہیں سکتی ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کریں اور یہ ارب پتی سرمایہ دار ہیں جو روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہورہا ہے ۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔ شہری آبادیوں میں بھاری اضافہ ہورہا ہے ۔ عوام کیلئے کوئی کام نہیں ہے چنانچہ وہ شراب اور منشیات کی لعنتوں میں ملوث ہورہے ہیں۔ اُن کیلئے ارب پتی سرمایہ داروں کی طرف سے روزگار پیدا کیا جانا چاہئے ‘‘۔