’’آپ نے بہت خوب کھیلا‘‘ ٹیم انڈیا کو مودی کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ /22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ورلڈ کپ کے ایک کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ مسٹر مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’عظیم مظاہرہ رہا ۔ بہت خوب کھیلا ۔ ٹیم انڈیا کو مبارکباد ۔ آپ نے ہمیں پھر ایک مرتبہ فخر کرنے کا موقع فراہم کیا ‘‘۔ ہندوستان کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کی 130 رن سے شکست کے فوری بعد انہوں نے یہ پیام ٹوئیٹ کیا ۔