بحیثیت انسان ہم اپنی زندگی کو بامقصد بنائیں : کے سی آر
حیدرآباد۔4مئی( پی ٹی آئی) تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عوامی نمائندوں اور سیاسی قائدین کے بارے میں عوام میں پیداشدہ غلط امیج کیلئے ان ( سیاستدانوں) کو ہی ذمہ دار قرار دیا ۔ چندرشیکھر راؤ جو آج یہاں اپنی پارٹی کے ارکان مقننہ اور قائدین کی تربیتی کلاسیس سے خطاب کررہے تھے ۔ سوال کیا کہ عوامی نمائندوں کے رشوت خور ہونے کے بارے میں عوامی رائے کیوں پائی جاتی ہے ؟ ۔ کیا خود انہوں ( عوامی نمائندوں اور سیاستدانوں) نے اپنے رتبہ اور کردار کو گھٹالیا ہے ؟ ۔ سماج انہیں ان ہی نگاہوں سے دیکھتی ہے کیونکہ عوامی نمائندوں نے ہی اپنے مقام اور کردار کو گھٹا لیا ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ ’’ حتی کہ ماں بھی جب اپنے ننھے بچوں کو لوری دیتیہے تو گویندا ( ہندو دیوتا ) کے گن گاتی ہے وہ کنبھ کرن ‘ کانسہ یا دریودھن کے نام نہیں لیتی۔ کے سی آر نے سوال کیا کہ کیا ماں ایسی لوریاں گاتی ہے ؟ مائیں اپنے ننھے بچوں کو کیا پیغام دیتی ہیں ؟ آپ گویندا ‘ راما ‘ اچھبیوتا یا مکندا جیسے ایک مثالی انسان بنیں ۔ کوئی بھی ماں نہیں چاہتی کہ آپ راون یا دریودھن بنیں ۔ چنانچہ جب ہم انسان کی شکل میں پیدا ہوئے ہیں تو ہماری زندگی بھی بامقصد ہونا چاہیئے ‘‘ ۔