’ٹارگٹ کلنگس‘ میں تعلیم یافتہ مجرمین ملوث: سندھ سی ایم

اسلام آباد۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکولس اور پولیس ویانس پر دستی بموں سے حملہ کرنے کا تعلیم یافتہ مجرموں نے اعتراف کیا ہے ۔ چہارشنبہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے انکشاف کیا کہ ایک نول آفیسر اور ایک انجنیئرس بریگیڈیئر ‘ ایک امریکی ماہر تعلیم اور پولیس افسران کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ اخبار ڈان کے مطابق مسٹر شاہ نے یہ انکشاف سندھ اسمبلی اسپیکر آغا سراج درانی ‘ وزیر مالیات سید مراد علی شاہ ‘ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ‘ وزیر برائے پارلیمانی اُمور ڈاکٹر سکندر ماندھرو اور صوبائی پولیس سربراہ کی موجودگی میں یہ انکشاف کیا ۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پولیس نے مختلف دھاؤوں کے دوران تین کلاشنکوف رائفلز ‘ 9ایم ایم کی سات رائفلز ‘ پانچ دستی بم ‘ سات لیاب ٹاپس ‘ دھماکو اشیاء اور دہشت گردی سے متعلق مواد ضبط کیا تاہم انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ فی الحال ان سرگرمیوں میں ملوث سیاسی و دہشت گرد تنظیموں کو شناخت کرنے کے موقف میں نہیں ہیں ۔