’وزیر اعظم خود سوتے نہ وزراء کوسونے دیتے

عوامی زندگیوں میں بہتری لانے کے کام پر توجہ: وینکیا نائیڈو
حیدرآباد 16 نومبر ( پی ٹی آئی)مرکزی وزیر شہری ترقیات و پارلیمان امور ایم وینکیا نائیڈو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے انداز کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ (مودی) نے سوتے ہیں اور نہ ہی اپنے کابینی رفقاء کو سونے دیتے ہیں۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر بے پناہ مصروفیات اور بے شمار پرگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں کہہ رہا تھا کہ صبح کے اوقات ہمارے وزیر اعظم نہیں سوتے اور نہ ہی دوسروں کو سونے کی اجازت دیتے ہیں‘‘۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے آج شام اسپین کے شہر بارسلونا کے دورہ پر روانگی سے قبل دیگر چار پروگراموں میں شرکت کیلئے اس پروگرام کو ادھورا چھوڑتے ہوئے چلے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم اپنے کام اور مصروفیات سے لطف اندوز ہورہے ہیں کیونکہ عوام کیلئے کام کرنے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے کام کرنے میں بڑا مزہ آتا ہے‘‘۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ جب کابینی رفقاء نے کہا کہ ملک میں ہر کسی کو بینک کھاتہ دار بنانے کا نشانہ پورا کرنے کیلئے پانچ سال درکار ہوں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ عمل صرف ایک سال میں مکمل کیا جاسکتا ہے ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ صرف ایک دن میں ریکارڈ ایک کروڑ افراد کے بینک کھاتے کھولے گئے ۔ وزیر اعظم کی طرف سے جن دھن یوجنا شروع کرنے کے صرف سات ہفتوں کی مدت میں مزید 6.99 کروڑ افراد اپنے بینک کھاتے کھولے ہیں ۔ اس عمل کے آغاز سے قبل تک کی 58 فیصد آبادی بالخصوص دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کے بینک کھاتے نہیں تھے ۔