’شہر اردو حیدرآباد‘ ڈی ڈی اردو پر آج دستاویزی فلم

حیدرآباد ۔ 16 مئی (راست) قلمکار و ہدایت کار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی جناب ساجد اعظمی نے ’’شہر اردو حیدرآباد‘‘ پر نصف گھنٹہ کی دستاویزی فلم تیار کی ہے۔ اسے 17 مئی اتوار کو دوردرشن اردو چینل پر 9.30 بجے صبح ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس دستاویزی فلم میں حیدرآباد میں اردو کے آغاز سے لیکر اردو یونیورسٹی کے قیام اور حیدرآباد دکن میں اردو بحیثیت سرکاری زبان جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ فلم اردو زبان کے فروغ میں حیدرآباد کے گرانقدر رول کو اجاگر کرتی ہے۔