ممبئی۔/14نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی ایوارڈ یافتہ نغمہ نگار پرسون جوشی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت ابھیان پر ایک گیت قلمبند کیا ہے جبکہ اسے موسیقی کی دھن میں وشال کھرانہ نے ڈھالا ہے۔ جس کے بول اس طرح ہیں’’ سوچھ بھارت کا ارادہ ‘‘ اس گانے کو کیلاش کھیر کے علاوہ پرسون کی بیٹی ایشا، نیا جوشی اور دیگر بچوں کے کورس نے مکمل کیا ہے۔ دریں اثناء پرسون نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کی صاف صفائی کے نظریہ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مہم بھی شرو ع کی گئی ہے اور گانا بھی اسی مہم اور نظریہ کی عکاسی کرے گا۔بہر حال صاف صفائی ایک اچھی عادت ہے۔ اس سے صاف صفائی کرنے والے ہی کو فائدہ ہوتا ہے۔