برطانوی شاپنگ سنٹر پر بم حملہ کی منصوبہ بندی کا الزام بے بنیاد، عابد نصیر کا دعویٰ
نیویارک ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ایک شاپنگ سنٹر پر بم حملے کی منصوبہ بندی کی سازش کے تحت مقدمہ کا سامنا کرنے والے ایک پاکستانی شخص نے کہا ہیکہ وہ خواتین کے ساتھ آن لائن چیاٹنگ اور ای میلس کے ذریعہ مہارت حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر شادی کی امکانی تواریخ اور دلہن کے بارے میں حوالے دیا کرتا تھا۔ اس نے تردید کی کہ وہ القاعدہ کے سازشی منصوبہ کے تحت یہ پیامات روانہ کیا کرتا تھا۔ عابد نصیر نے اپنی دفاع میں بذات خود یہ موقف اختیار کرتے ہوئے بروکلین کی وفاقی عدالت سے کہا کہ اس نے نومبر 2008ء کے دوران یاہو چیاٹ روم میں خود کو خاتون ظاہر کرتے ہوئے دیگر خواتین ملاقات کیا کرتا تھا اور اس دوران ایک مرد سے اس کا آن لائن رابطہ ہوگیا۔ اس وقت بھی اس (عابد نصیر) نے خود کو خاتون ہی ظاہر کیا تھا لیکن سرکاری وکلاء نے الزام عائد کیا کہ وہ دراصل القاعدہ کے ایک ہینڈلر کو پیامات ارسال کررہا تھا۔ القاعدہ ہینڈلر نجیب اللہ زازی 2010ء کے دوران اس شہر کے ایب سب وے سسٹم پر بم دھماکہ کی سازش کا مجرم پایا گیا ہے۔ عابد نصیر نے عدالت میں کہا کہ ’’خواتین کے ساتھ آن لائن چیاٹنگ کے ذریعہ) ہم تعلیم، زندگی اور خواتین کے بارے میں باتیں کیا کرتے تھے‘‘۔