’اسلامک اسٹیٹ‘ سے تعلق کے شبہ میں ملائشیا سے 13 افراد گرفتار

کوالالمپور، 15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائشیا کی پولیس نے مشرق وسطیٰ کی شدت پسند عسکری تنظیم ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ سے تعلق رکھنے کے الزام میں تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی حکام نے تین افراد کو کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا تھا۔