۔82 گھنٹوں تک ملبہ میں دَبا ہوا شخص ’’پیشاب ‘‘پینے پر مجبور

کٹھمنڈو ۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں آئے جان لیوا زلزلہ میں جہاں کئی عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، وہیں ایک ہوٹل کی تباہ شدہ عمارت کے ملبہ سے فرانسیسی بچاؤ کاری عملہ نے ایک ایسے شخص کو بچالیا ہے جو 82 گھنٹوں تک ملبہ میں دَبا ہوا تھا اور اس کے باوجود بھی اس کی سانسیں چل رہی تھیں، تاہم اس نے بتایا کہ خود کو زندہ رکھنے کیلئے وہ اپنا ہی ’’پیشاب‘‘ پینے پر مجبور تھا۔ 27 سالہ رشی کھنل نے کٹھمنڈو میں اس بدنصیب دن اپنے ہوٹل میں دوپہر کا کھانا نوش کیا اور ہوٹل کی دوسری منزل پر پہنچا ہی تھا کہ اسے آناً فاناً ہر چیز متحرک نظر آنے لگی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہر چیز ٹوٹ کر بکھرنے لگی۔ ہوٹل کی عمارت بھی منہدم ہوگئی اور ڈھیروں ملبہ اس پر آگرا۔ 48 تا 58 گھنٹوں تک پھنسے رہنے کے باوجود اسے زندہ رہنے کی آس تھی لیکن کل اس کی ہمت جواب دے گئی۔