۔800 شامی وائیٹ ہیلمیٹ کا اردن کو اخراج : فوج

یروشلم ۔ 22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے 800وائیٹ ہیلمیٹ بچاؤ کارکنوں اور اُن کے خاندانوں کو شام سے اردن راتوں رات متنقل کردیا جس کی امریکہ اور یوروپی ممالک نے درخواست کی تھی ۔ یہ درخواست رضاکارانہ ذرائع سے اسرائیل کو وصول ہوئی تھی ۔ بچاؤ کارکنوں کو دھمکیاں دی جارہی تھیں کہ اگر وہ جنگ زدہ شام کے جنوبی علاقہ میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں تو وہ اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔