۔8 ویں بی سی ایف کا ملیشیا میں انعقاد زاہد فاروقی دکن ریڈیو کی نمائندگی کریں گے

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کامن ویلتھ آف لرننگ بہ تعاون اوپن یونیورسٹی آف ملیشیا کے زیر اہتمام 25 نومبر تا یکم دسمبر کے درمیان 8 ویں بی سی ایف کوالالمپور ملیشیا میں منعقد ہوگی ۔ جس میں جناب زاہد فاروقی اسٹیشن منیجر دکن ریڈیو و سابق جوائنٹ سکریٹری کمیونٹی ریڈیو اسوسی ایشن آف انڈیا کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ کامن ویلتھ آف لرننگ ( سی او ایل ) وانکوور برٹش کولمبیا کناڈا نے قائم کیا ہے ۔ جس کا مقصد ایشیائی ممالک میں تعلیمی و سائل پیدا کرنے کے علاوہ فاصلاتی تعلیم میں کمیونیکیشن ٹکنالوجی کا استعمال کرنا ہے ۔ کمیونٹی میڈیا میں جناب زاہد فاروقی کے تجربہ کے پیش نظر شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے ۔ پان کامن ویلتھ فورم 25 نومبر تا یکم دسمبر 2016 کے درمیان کوالالمپور ملیشیا میں منعقد ہوگی ۔ جس میں 800 سے زائد نمائندوں کی شرکت متوقع ہے ۔۔