شکم میں درد
اگر شکم کے اوپری دائیں جانب سوجن یا درد ہو تو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ جگر کو کوئی مسئلہ لاحق ہے، جگر کا موٹا حصہ شکم کے اوپر دائیں جانب ہوتا ہے، اگر وہ بیمار یا سوجن کا شکار ہو تو آپ اسے محسوس کرسکتے ہیں۔
زرد آنکھیں یا جلد
جب جسم خون کے پرانے خلیات کو توڑتا ہے تو اس کے نتیجے میں ایک زرد کا مرکب بنتا ہے جسے bilirubin کہا جاتا ہے، صحت مند جگر کو اس مرکب کو تلف کرنے میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا، تاہم اگر وہ بیمار ہو تو یہ زرد مرکب خون میں جمع ہونے لگتا ہے جس کے نتیجے میں جلد اور آنکھوں کی رنگ زرد ہونے لگتے ہیں، اسے یرقان بھی کہا جاتا ہے، گہرے رنگ کا پیشاب بھی اس کی ایک علامت ہے۔
… سلسلہ سپلیمنٹ کے صفحہ 2 پر
… سلسلہ سپلیمنٹ کے صفحہ اول سے …
6 اشارے جو جگر کے امراض ظاہر کریں
جوڑوں میں درد
جوڑوں کے درد، قے، متلی، تھکاوٹ اور بھوک ختم ہوجانا سب جگر کے امراض کی نشانیاں ہیں، خاص طور پر آٹو میون ہیپاٹائٹس کی، ہیپاٹائٹس کی اس قسم میں جسم کا دفاعی نظام غلطی سے جگر کے خلیات اور ٹشوز پر حملہ آور ہوجاتا ہے، یہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ عام ہوتا ہے۔
جلد پر دھبے
اگر جگر خون کو مناسب طریقے سے صاف نہ کریں تو جلد کی سطح پر دھبے بننے لگتے ہیں، اس طرح کے دھبے کسی مکڑی کی طرح نظر آتے ہیں، جو عام طور پر سینے اور دھڑ پر نمایاں ہوتے ہیں۔
مسلز کی کمزوری
پھولی ہوئی توند یا پیر کے ساتھ کمزور بازو اور ٹانگیں جسم میں سیال کے عدم توازن کا باعث بنتے ہیں جو کہ جگر کی بیماری کا نیتجہ ہوتا ہے، مسلز کی یہ کمزوری بھی جگر کی ایڈوانس اسٹیج کی علامت ہے۔
ذہنی الجھن
بیمار جگر خون اور دماغ میں کاپر کے جمع ہونے کی اجازت دے دیتا ہے، جس کے نتیجے میں الزائمر جیسی ذہنی الجھن کا سامنا ہوتا ہے، اس طرح کی الجھن جگر کے امراض کی ایڈوانس سطح کی نشانی سمجھی جاتی ہے، یعنی یہ پہلی یا واحدعلامت نہیں جو جگر کی بیماری کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔