۔41ویں سالانہ اسلامی دعوت کانفرنس کا آج برمنگھم میںانعقاد

برمنگھم ۔7اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے زیر اہتمام 41ویں سالانہ اسلامی دعوت کانفرنس بعنوان ’’ورفعنالک ذکرک‘‘ آج(7اکتوبر) مرکزی جامع مسجد اہلحدیث گرین لائن میں منعقد ہو گی۔کانفرنس کے مہمان خصوصی مسجد نبوی مدینہ المنورہ کے امام و خطیب علامہ فضیل الشیخ صلاح البدیر ہوں گے جبکہ پاکستان سے آئے سینیٹر حافظ الکریم، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی، شیخ ظفر الحسن مدنی، شیخ عبدالرحیم جکارتھی، شیخ عبداللہ العبید، امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ مولانا عبدالہادی العمری، حافظ حبیب الرحمٰن حبیب، ڈاکٹر صہیب حسن، شیخ علی ، اصغر امام مہدی انڈیا اور اہل حدیث علماء و مشائخ خصوصی خطاب کریں گے۔ اکتالیسویں اور سالانہ اسلامی دعوت کانفرنس میں برطانیہ بھر سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ علماء و مشائخ برطانیہ میں مسلمانوں کو در پیش عصر چیلنجز اورمختلف مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق پر زور دیں گے۔ اس موقع پر گرین لائن مسجد کے علمائے کرام اور جمعیت کے دیگر اکابرین بھی خطاب کریں گے۔