۔39 ہندوستانیوں کے باقیات کے ساتھ وی کے سنگھ کی آج عراق سے واپسی متوقع

نئی دہلی ۔ یکم / اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ ان 39 ہندوستانیوں کی باقیات واپس لانے کے لئے آج پارٹی روانہ ہوگئی جو ( ہندوستانی) اس جنگ زدہ ملک میں آئی ایس آئی ایس دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کے بعد ہلاک کردیئے گئے تھے ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ’’وزیر دوپہر 1 بجے منڈون فضائی اڈہ سے روانہ ہوئے اور توقع ہے کہ (ہندوستانیوں کی) نعشوں کے ساتھ کل واپسی متوقع ہے ‘‘ ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ وہ ان نعشوں کی ورثاء کو حوالگی کے لئے واپسی کے بعد پہلے امرتسر بعد ازاں پٹنہ اور کولکتہ روانہ ہوں گے ۔
ان مہلوکین کے خاندانوں /26 مارچ کو وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی تھی ۔