حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : جمعہ کو ایر انڈیا ممبئی ۔ حیدرآباد ۔ جدہ فلائٹ جس میں 250 افراد سوار تھے بغیر کسی اطلاع کے منسوخ کردی گئی اور تمام مسافرین ایرپورٹ پر پھنسے رہے ۔ مایوس مسافرین نے حکام کی جانب سے تشفی بخش جواب نہ ملنے پر الجھ پڑے ۔ ایک مسافر مسز وندنا جو اسی فلائیٹ میں سفر کررہی تھی کہا کہ وہ صبح چھ بجے گھر سے نکلی تھیں اور 2 بجے اس کی فلائیٹ تھی لیکن ایرپورٹ پہنچنے پر فلائیٹ کی پانچ گھنٹہ تاخیر کا اعلان کیا گیا ۔ ایر انڈیا کی جانب سے تاخیر کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ۔