حیدرآباد 24 فروری : ( سیاست نیوز ) : سرکاری ملازمین یونینوں کی مشترکہ مجلس عمل نے ’کانٹریبیوٹری پنشن اسکیم ‘ کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر اور مرکز کی مخالف ملازمین کی پالیسیوں کے خلاف پہلی مرتبہ 25 مارچ کو تمام محکمہ جات کے ملازمین کا جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کے رویندر ریڈی صدر نشین جے اے سی نے بتایا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین کے ایک وفد نے چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی سے ملاقات کر کے اپنے احتجاجی جلسہ کے پروگرام سے واقف کروایا ۔ ۔ سرکاری ملازمین جنہیں کانٹریبیوٹری پنشن اسکیم میں شامل کیا گیا ہے اس اسکیم پر عمل آوری نہ کرنے اور مرکز کو ریاستی ملازمین کے احتجاج و مذکورہ پنشن اسکیم کو منسوخ کرنے کے مطالبہ سے واقف کروانے کی خواہش کی ۔ وفد میں مسرس سرینواس گوڑ ، ایم راجندر ، جنرل سکریٹری تلنگانہ این جی اوز یونین شریمتی ممتا ، صدر تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس یونین سوامی ریڈی ، ایم بی کرشنا یادو ، یشونت ریڈی ، گیانیشور ، محمد قادر ، ستیہ نارائنا ، محمد یوسف ، جگنادھم ، پروین و دیگر قائدین شامل تھے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرینواس گوڑ رکن اسمبلی نے کہا کہ گرما کے دوران سرکاری ملازمین کے تبادلوں کیلئیے اقدامات کی چیف سکریٹری مسٹر ایس کے جوشی سے خواہش کی ۔