حیدرآباد۔/18 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں قانون میں مناسب ترمیم کی جائے گی۔ اس طرح تلنگانہ کے مختلف محکمہ جات میں گزشتہ طویل عرصہ سے کنٹراکٹ پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کیکلئے بہت جلد اچھے دن آنے کی قوی توقع ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے کہا کہ زائد از 22 ہزار کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنائے جانے کی امید ہے۔
ٹی وی کے ریڈی ایڈیشنل ڈائرکٹر
جنرل وزارت اطلاعات و نشریات
حیدرآباد۔/18جولائی، ( این ایس ایس ) ٹی وی کے ریڈی نے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل وزارت اطلاعات و نشریات برائے علاقہ تلنگانہ کی حیثیت سے اپنا نیا عہدہ سنبھال لیا۔ 1990 بیاچ کے آئی آئی ایس، ٹی وی کے ریڈی بحیثیت ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ڈی اے وی ،پی نئی دہلی برسرخدمت تھے۔