نئی دہلی 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی انتظامیہ اتھاریٹی برائے آفات سماوی نے آج پیش قیاسی کی کہ ملک گیر سطح پر 22 ریاستوں کے بعض مقامات پر زبردست اور انتہائی زبردست بارش ہوگی۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی اقدام کے طور پر ہلاکتوں سے بچنے کے لئے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ این ڈی ایم اے نے انتباہ دیا ہے کہ امکان ہے کہ زبردست بارش کے ساتھ تیز رفتار آندھی بھی چلے گی جو 45 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اوڈیشہ کے اندرونی حصے، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کو ہفتے تک متاثر کرے گی۔