فارن بورو ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی انجن بنانے والے رولس ۔ رائس نے اس ہفتہ کو ایک ’’ہائبرڈ موٹر سائیکل‘‘ بنانے کے منصوبہ کا انکشاف کیا ہے جو ’’فلائنگ ٹیکسی‘‘ ہوگی جو زمین پر اترے گی اور اندرون 5 سالوںمیں ’’ایربورن‘‘ ہوگی۔ لندن کے ایرواسپیس جیٹ، جو مرکزی انگلینڈ، ڈربی میں ہے، نے ’’فارن بورو ایرشو‘‘ میں پہلی مرتبہ اپنے منصوبوں کو برسرعام کیا جبکہ اس مارکٹ میں دوسری کمپنیاں سبقت کیلئے انتھک کاوشوں میں مصروف ہیں۔ رولس نے کہا کہ الیکٹرک ورٹیکل ’’ٹیک آف‘‘ اور لینڈنگ (EVTOL) گاڑی کو آئندہ 18 ماہ میں ممکنہ طور پر 2020ء میں آسمانوں کی سیر کرے گی جس میں چار تا پانچ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جو805 کیلو میٹر یعنی 500 میل کا سفر اپنی برق رفتاری سے 200 میل فی گھنٹہ مکمل کرے گی۔