نئی دہلی ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ مسٹر ہنس راج گنگارام اہیر نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ ہندوستان کی فوجداری دفعہ 377 جو متفقہ ہم جنس پرستی کو جرم تصور کرتی ہے کی تنسیخ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مسٹر اہیر نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد جسٹس جے ایس ورما کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کرنے کیلئے فوجداری دفعات میں ترمیم لائی جائے لیکن کمیٹی نے دفعہ 377 میں کسی بھی قسم کی ترمیم کی وکالت نہیں کی ہے۔