۔20 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا 4 جون کو حیدرآباد کا دورہ

حیدرآباد ۔ 29؍ مئی(سیاست نیوز) بیس (20) رکنی پارلیمنٹری کمیٹی 4؍ جون کو حیدرآباد کا دورہ کرے گی اور اپنے اس دورہ کے موقعہ پر 20 رکنی پارلیمنٹری کمیٹی گوداوری ‘ کرشنا بورڈز مرکزی آبی وسائل بورڈ سے متعلق موضوعات کے ساتھ ساتھ آلودگی کا تدارک جیسے اہم موضوعات کا تفصیلی جائزہ لے گی ۔ اس پارلیمنٹری کمیٹی میں 20 ارکان پارلیمان کے علاوہ مرکزی آبی کمیشن کے چار اہم عہدیدار بھی شامل رہیں گے اور حیدرآباد میں اپنا جائزہ اجلاس پارلمینٹری کمیٹی منعقدکرے گی ۔