23برسوں سے مقید ملزم کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست
ممبئی6 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) 1993ء جے پور سلسلہ وار ٹرین بم دھماکہ مقدمہ میں مجرم قرارد یئے گئے ایک ملزم کی پیرول پر رہائی کے لیئے جمعیت علماء کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ہے جسے قبول کرتے ہوئے آج عدالت نے مرکزی حکومت اور حکومت راجستھان کے علاوہ پیرول رہائی ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کی ہے ۔ یہ اطلاع آج ممبئی میں جمعیت علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی ) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔اُنھوں نے بتایا کہ گذشتہ 23 برسوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے عمر قید کی سزا کاٹ رہے اشفاق عبدالعزیز کی پیرول پر رہائی کے لیئے سپریم کورٹ میں ایک عرضداشت داخل کی گئی تھی جس پرآج سماعت ہوئی۔