۔17 ستمبر سے گنیش تہوار کا آغاز

حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے گنیش تہوار سے متعلق کسی قسم کے کوئی بیان نہ دینے پر کئی ہندوؤں میں شکوک پیدا ہورہے ہیں ۔ سمیتی کے قائدین مسرس بھگونت راؤ ، کروڈیمل اور دیگر ارکان نے بتایا کہ اس سال 17 ستمبر سے گنیش فیسٹیول کا آغاز ہوگا ۔ جب کہ 27 ستمبر کو ٹینک بنڈ پر گنیش کا وسرجن عمل میں آئے گا ۔ قائدین کے بموجب 13 ستمبر کو این ٹی آر اسٹیڈیم میں چتنیہ سبھا منعقد ہوگی ۔ جس سے یوگی آدتیہ نندداس ، ترینندی چنا جیر سوالی کے بشمول دیگر افراد شرکت کریں گے ۔ سمیتی کے ارکان نے پولیس سے خواہش کی کہ وہ پنڈال کے مالکین کو ہراساں نہ کریں ۔ بھگونت راؤ نے بتایا کہ وسرجن کے موقع پر ڈی جے کا استعمال نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے پنڈال کے ذمہ داروں سے خواہش کی کہ وہ وسرجن کے موقع پر مذہبی گانوں کا استعمال کریں ۔۔