برسٹل ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برسٹل کی 19 سالہ فاہمہ محمد برطانیہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والی سب سے کم عمر طالبہ بن گئی ہیں۔ برسٹل یونیورسٹی نے فاہمہ کی جانب سے خواتین کی ختنہ کئے جانے کے عمل کے خلاف چلائی گئی مہم کے اعتراف کے طور پر انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔ برسٹل پوسٹ نے یہ اطلاع دی۔