جئے پور۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو افراد کو آج گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے 130 کیلوگرام گوشت ضبط کرلیا گیا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ بڑا گوشت ہے۔ راجستھان کے ضلع بھرت پور کی پولیس کے بموجب 32 سالہ سمیع الدین اور 35 سالہ شاکر متوطن گجرات (ایک ملتوب مجرم) کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ٹیموں کو باوثوق ذریعہ سے ایک اطلاع ملنے پر جنگلاتی علاقہ روانہ کیا گیا تھا۔ ملزمین کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل اور 130 کیلوگرام گوشت پر جس پر بڑے مویشی کا گوشت ہونے کا شبہ ہے، گائے کا چمڑا، سرے پائے اور سینگھ ضبط کیے گئے۔