۔10 ملین درہم کی لاٹری جیت کر کیرالا کا شہری خوشی سے بے ہوش

دوبئی ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : دوبئی میں مقیم ڈرافسٹمین کیرالا کا شہری بریٹی مارکوسے نے جب 10 ملین درہم (تقریبا ہندوستانی 20 کروڑ روپئے ) کی لاٹری جیتی تو یہ خبر سن کر وہ خوشی سے بے ہوش ہوگیا ۔ ابوظہبی کے انٹرنیشنل ایرپورٹ میں ہفتہ کو منعقد لاٹری ڈرا میں اس کو یہ لاٹری ملی ۔ آرگنائزرس نے کہا کہ مارکوسے کو جب نتیجہ کے بارے میں اطلاع دی گئی تو وہ گرپڑا ۔ وہ کیرالا کے ضلع پٹھان میٹھاٹا کے متوطن ہیں ۔ اس نے کیرالا سے تعلق رکھنے والے کئی شہریوں کی لاٹری لگنے کی خبریں پڑھ کر خود بھی لاٹری خریدنے لگا تھا اور اس کو یقین تھا کہ اسے بھی ایک دن نہ ایک دن لاٹری ملے گی ۔ اس نے مسلسل لاٹری خریدنا شروع کیا اور پانچویں مرتبہ ہی لاٹری اُٹھ گئی ۔۔